حیدرآباد۔3۔مارچ (اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بہار کی
اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی سے کانگریس کے اتحاد سے متعلق غیر سنجیدہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق بہار کانگریس کمیٹی اس وقت جے ڈی
یو سے اتحاد کے لئے اپنے
کوششوں میں مصروف ہے۔ چنانچہ بہار میں آر جے ڈی کے کمزور موقف کی وجہ سے
آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یاو کی جانب سے اتحاد کے لئے پیش رفت کے باوجود
کانگریس دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے۔